ڈویژن مظفرآباد جہلم ویلی کا ایک اور بڑا اعزاز

لیاقت بشیر فاروقی ان قلم کاروں میں شمار ہوتے ہیں جو ہمیشہ تنقید کی زد میں رہتے ہیں

اتوار 29 جون 2025 14:55

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء) ڈویژن مظفرآباد جہلم ویلی کا ایک اور بڑا اعزاز، کہنہ مشق صحافی سابق سیکرٹری مالیات جے کے سی یو جے، سابق چیئرمین حلقہ زکوة وعشر ایل اے 29 سٹی مظفرآباد، کئی ایک قومی و ریاستی اخبارات کے ساتھ اپنے قلم کے جادو سے تحریک آزادی کشمیر کے تناظر سمیت سیاسی، سماجی، مذہبی، تجارتی، عوامی، علمی، ادبی، حلقوں کے اکابرین اور سول سوسائٹی کے زعما و دیگر مسائل کو اجاگر کرنے میں ملکہ رکھنے والے تنظیم شہری دفاع کے گروپ وارڈن ملک لیاقت بشیر فاروقی انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز پاکستان آزاد کشمیر چیپٹر کے مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب کر لیے گئے۔

ان کا انتخاب تینوں ڈویژنز کے صحافیوں، قلم کاروں کی مشاورت کے بعد مرکزی صدر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز آزاد کشمیر چیپٹر ظفر مغل نے کیا۔

(جاری ہے)

لیاقت بشیر فاروقی سال دو ہزار سے مختلف قومی و ریاستی اخبارات کے ساتھ منسلک رہتے ہوئے اپنی صحافتی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ حق و سچ کا علم بلند رکھتے ہوئے قلم کے ذریعے سیاسی، سماجی، مذہبی، تجارتی، عوامی، علمی، ادبی حلقوں کے جملہ مسائل اجاگر کرنے سمیت تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

لیاقت بشیر فاروقی ان قلم کاروں میں شمار ہوتے ہیں جو ہمیشہ تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔ لیاقت بشیر فاروقی نے کبھی بھی کسی صحافتی سیاست میں حصہ نہیں لیا، نہ ہی انہوں نے کبھی کسی پریس کلب کو جوائن کیا ہے۔ آپ آزاد حیثیت کے ساتھ سینیئر صحافی سلیم اختر پروانہ کے با اعتماد ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔ آپ نے مرحوم کے ساتھ زندگی کا ایک طویل صحافتی سفر گزارا اور ان کی وفات کے بعد تنہا اپنا صحافتی سفر جاری رکھا۔

لیاقت بشیر فاروقی کو آج بھی بابا صحافت کہلانے والے افضل بٹ اور سرخیل صحافت کہلانے والے عامر محبوب کا اعتماد حاصل ہے، اپ کے قریبی ساتھیوں میں جاوید چوہدری، واحد اقبال بٹ، ظہیر احمد جگوال، مسعود الرحمن عباسی، غلام رضا کاظمی، راجہ اعجاز خان، راجہ امجد خان، سردار یونس خان نیازی، گلشاد بٹ، عارفہ محمود، ندیم احمد اعوان، محمد بشیر راجہ، محمد اقبال اعوان، راجہ سہراب خان، رمضان چغتائی، شامل ہیں۔

لیاقت بشیر فاروقی آج بھی کثیر الاشاعت روزنامہ جموں و کشمیر، روزنامہ کشمیر نامہ اور ڈیلی پارلیمنٹ ٹائمز کے ساتھ وابستہ رہتے ہوئے اپنی صحافتی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔آپ نے روزنامہ خبریں،روزنامہ جناح،رو،نامہ کشمیر پوسٹ،روزنامہ شمال،روزنا۔ظ کشمیر آبزرور،روزنامہ اوصاف،روزنامہ دومیل کے ساتھ کام کیا۔آپ کی نامزدگی کے بعد آزاد کشمیر و پاکستان بھر سے آپ کو مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔

وزیر حکومت لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور، قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد،پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے نائب صدر و امیدوار اسمبلی جہلم ویلی سید زیشان حیدر، تنظیم شہری دفاع کے چیف وارڈن میئر بلدیہ سید سکندر نثار گیلانی، ایڈیشنل چیف وارڈن خواجہ نذیر احمد، ڈپٹی چیف وارڈن افضال احمد مغل، ڈویژنل وارڈن فاروق احمد شیخ، محمد فاروق میر، ہارون شیخ، خاتون کونسلر و گروب وارڈن مسرت شیخ، پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما و امیدوار اسمبلی اعوان اتحاد آزاد کشمیر کے مرکزی صدر ڈاکٹر لطف الرحمن اعوان، ضلعی صدر عزیز احمد اعوان، آزاد امیدوار قانون ساز اسمبلی لیاقت شبیر، ملک علاؤ الدین، مولانا محمود الحسن اشرف، سینیر نائب صدر خورشید حسین کیانی، امیدوار اسمبلی ویلی تین عثمان ظفر کاشمیری ایڈووکیٹ، سید اسماعیل حسین شاہ،مسلم لیگ ن گوجرہ کے راہنما خورشید احمد قریشی سمیت دیگر نے لیاقت بشیر فاروقی کو انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز پاکستان آزاد کشمیر چیپٹر کا مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ قلم کے ذریعے نہ صرف سیاسی، سماجی، مذہبی، تجارتی، عوامی، علمی، ادبی حلقوں کے جملہ مسائل اور تحریک آزادی کشمیر کے تناظر میں بہترین کردار ادا کرتے رہیں گے، بلکہ نسل نو کو قلم کی جانب راغب کرنے کے لیے جاندار کردار ادا کریں گے۔