Live Updates

صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی ارشد ایوب خان کی جانب سے پبلک ڈے کا انعقاد

اتوار 29 جون 2025 17:40

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) صوبائی وزیر بلدیات و صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی ارشد ایوب خان کی جانب سے اپنے حلقہ پی کے 47 ہری پور میں پبلک ڈے کا انعقاد کیا گیا ۔دیہی ترقی ارشد ایوب خان کا خانپور پنڈگاکھڑا میں واقع اپنے ایوب فارم ہاؤس پر عوامی مسائل اور شکایات کے ازالے کے لیے پبلک ڈے کا انعقاد کیا گیا۔پبلک ڈے میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن خانپور کے ایکسیئن جاوید خان ۔

ضلعی چیرمین زکوٰۃ و عشر کمیٹی ہری پور ملک شہراب ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد جمیل ، ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو ۔ انجینئر پبلک ہیلتھ ۔ انجینئر ایریگیشن کے علاوہ منتخب بلدیاتی نمائندوں اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی مختلف علاقوں سے آئے ہوئے نمائندہ وفود نے صوبائی وزیر بلدیات الیکشن و دیہی ترقی ارشد ایوب خان کو اپنے اپنے علاقوں کی عوام کو تعلیم ۔

(جاری ہے)

صحت ۔ پانی ۔ روڈ ۔ گلیوں اور سیوریج سسٹم جیسے درپیش مسائل اور شکایات سے آگاہ کیا صوبائی وزیر بلدیات الیکشن و دیہی ترقی ارشد ایوب خان نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کے لیے کوشاں ہے صوبائی حکومت بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لیے اربوں روپے کے فنڈز رکھے ہے جن پر بہت جلد کام شروع ہو گا جبکہ میرے حلقہ میں اربوں روپے کی لاگت سے سکول اور کالج کی تعمیر واٹر سپلائی کی سکیمیں کی فراہمی روڈوں گلیوں کی پختگی اور سیوریج سسٹم کی بہتری کے بے شمار ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے ہے جن سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوا اور مشکلات میں کمی واقع ہو گی ۔\378
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات