
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں محرم الحرام کے دوران مربوط سیکیورٹی پلان ترتیب،181 مجالس، 965 محرم کے جلوسوں کی حفاظت کیلئے 16 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
اتوار 29 جون 2025 17:40
(جاری ہے)
سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کا مقصد اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں طے شدہ 181 مجالس اور 965 جلوسوں کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانا ہے۔ڈی آئی جی محمد جواد طارق نے تمام زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو مجالس کے منتظمین اور امن کمیٹیوں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے کی سخت ہدایات جاری کی ہیں،سیکورٹی برقرار رکھنے اور تمام جلوسوں کے راستوں کو محفوظ بنانے میں تعاون کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام مجالس اور جلوسوں کے داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹر لگائے جائیں گے جبکہ شرکاء کی پولیس اہلکار پیشہ ورانہ جانچ کریں گے۔ امن کمیٹیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ شرکاء کی شناخت میں مدد کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی نامعلوم افراد کو عبادت گاہوں میں داخلہ کی اجازت نہ ہو۔ ڈی آئی جی محمد جواد طارق نے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر جھاڑیوں کو صاف کرنے اور عبادت گاہوں کے ارد گرد روشنی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا ہے اور اس حوالہ سے گشت کو بھی بڑھا دیا گیا ہے جبکہ حساس علاقوں میں کمانڈو گاڑیاں تعینات کی جائیں گی۔ڈی آئی جی نے کہا کہ شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک کے انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ جلوس کے مرکزی راستوں سے محفوظ فاصلے پر سخت سیکیورٹی چیکنگ کے ساتھ پارکنگ ایریاز بنائے جائیں گے۔ڈی آئی جی نے کہا کہ جلوس کے راستوں کے ساتھ عمارتوں کی چھتوں پر بھی پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ خواتین کی مجالس کے لیے لیڈی پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی ڈیوٹی میں مدد کرنے والے رضاکاروں کو مقامی ایس ایچ اوز کے جمع کردہ مکمل بائیو ڈیٹا کے ساتھ رجسٹر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حساس امام بارگاہوں پر رینجرز اور ایلیٹ کمانڈوز کی اضافی تعیناتی ہو گی جو ہائی الرٹ رہیں گے۔ تمام سمتوں سے جلوسوں کو محفوظ بنانے کے لیے رسی کا استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وال چاکنگ، غیر قانونی پوسٹرز کی نمائش اور فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے والے مواد کی تقسیم کو روکنے کے لیے بھی سخت اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈی آئی جی محمد جواد طارق نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے تحفظ اور محرم الحرام کی رسومات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پوری لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے گی۔مزید قومی خبریں
-
نو مئی بغاوت اورحملے کیس کے مرکزی ملزمان کے ساتھ نرمی اور کیسزکو طول دیا جانا پاکستان دشمنوں کے حوصلے بڑھا رہے ہیں ۔ خواجہ رمیض حسن
-
این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر 21 ملین ڈالر کے اضافہ کے بعد 19.796 ارب ڈالر ہوگئے
-
پاکستان کا تجارتی خسارہ پہلی سہ ماہی میں 9.36 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا
-
مخصوص نشستیں کیس، عدالت کو آئین کی تشریح کرتے ہوئے اسے دوبارہ لکھنے کا اختیار نہیں، سپریم کورٹ
-
بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پرعلیمہ خان کی حکمرانی ،اسٹیبلشمنٹ سپورٹ دلواکر آگے لاناچاہتی ہے، شیرافضل مروت
-
پنجاب حکومت نے سی سی ڈی کو جدید گاڑیوں کی فراہمی کے لیے 2ارب روپے جاری کردئیے
-
اسلام آباد میں بغیرلائسنس موٹرسائیکل سواروں کیلئے مہلت ختم ہوگئی
-
مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 32.92 فیصد بڑھ گیا
-
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن میں جدید سہولیات سے آراستہ آڈیٹوریم اور ہاسٹل تعمیر کیے جائیں گے، سرفرازبگٹی
-
کرپشن دہشتگردی سے بڑا چیلنج، افسران کو بدعنوانی کے خاتمے اور عام آدمی کے مسائل کے حل کا تہیہ کرنا ہوگا ، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نیپا میں زیر تربیت افسران سے خطاب
-
ٹرمپ کا مجوزہ غزہ امن منصوبہ نوآبادیاتی نظام کی بحالی کا اعلان ہی: حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.