ٴْمودی راج میں اقلیتیں نظر انداز ،راہول گاندھی نے ذات پر مبنی مردم شماری کو ضروری قرار دیا

ئ*مودی کا نعرہ 'سب کا ساتھ، سب کا وکاس'، حقیقت میں ہے چند کا راج، باقی سب کا استحصال

اتوار 29 جون 2025 18:00

ی*نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2025ء)مودی راج میں اقلیتیں نظر انداز ،راہول گاندھی نے ذات پر مبنی مردم شماری کو ضروری قرار دیامودی راج میں اقلیتیں اور ہنر مند طبقات ترقی کی دوڑ سے باہر، سیاسی آواز معدوم، اقتدار صرف چنندہ طاقتوروں کے قبضے میںمودی سرکار میں پسماندہ طبقات صرف ووٹ بینک بن کر رہ گئے‘ان کی آواز نہ پارلیمنٹ میں سنائی دیتی ہے نہ پالیسیوں میں جھلکتی ہے۔

مودی کا نعرہ 'سب کا ساتھ، سب کا وکاس'، حقیقت میں ہے چند کا راج، باقی سب کا استحصال‘نعرہ سیاسی ڈرامے سے زیادہ کچھ نہیں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی بھارتی ہنرمند طبقے کے نمائندوں سے ملاقات ہوئی۔ان نمائندوں نے مودی حکومت کی جانب سے سیاسی اور سماجی سطح پر مسلسل نظراندازی پر شدید مایوسی کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

ان نمائندوں نے کہاکہ"ہمارے مسائل سننے اور حل کرنے والا کوئی پلیٹ فارم یا نمائندہ موجود نہیں"بھارت میں ہمیں آگے بڑھنے نہیں دیا جا رہا، میڈیا، بیوروکریسی، تعلیم اور کارپوریٹ میں ہماری کوئی مؤثر نمائندگی نہیں،صنعتی ترقی کے نام پر مودی سرکار نے وشوکرما برادری کے ہاتھوں سے ہنر اور روایتی روزگار چھین لیا، نئی نسل بے روزگاری کا شکار ہے، راہول گاندھی اور انڈین نیشنل کانگریس نے او بی سی سمیت تمام طبقات کی مساوی شراکت کے لیے ذات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ دہرا دیا'راہول گاندھی نے کہا کہ جتنی آبادی، اتنا حق'،یہ لڑائی صرف حق کی نہیں، شناخت کی ہے ،جس دن جاتی چنگڑ ٹیبل پر آ گیا، نظام کی حقیقت سب کے سامنے بے نقاب ہو جائے گی، ہر طبقے کو اس کی آبادی کے مطابق جائز نمائندگی، شراکت اور حق ملنا ہی حقیقی جمہوریت ہے، راہول گاندھی نے کہا کہ ہم اس قوم کے ہنر مند لوگوں کے ساتھ ان کی عزت اور مساوات کی جدوجہد میں کھڑے ہیں، اور انہیں انصاف دلانے کے لیے پرعزم ہیں۔