د*ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی ای کچہری 30 جون بروز پیر 11 بجے ہوگی

اتوار 29 جون 2025 18:00

ٌ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2025ء)ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی ای کچہری 30 جون بروز پیر 11 بجے ہوگی، ڈی جی اور ان کی ٹیم شکایات براہِ راست سنیں گے،شکایت کنندگان ای کچہری میں براہِ راست شکایات درج کروا سکیں گے، شکایت میں نام، رابطہ نمبر، ایئرپورٹ کا نام اور تفصیل ضرور شامل کریں، جہاں تک ممکن ہو معاون دستاویزی ثبوت بھی شکایت کے ساتھ فراہم کریں،ای کچہری ادارے کے فیس بک پیج پر براہِ راست نشر ہوگی، تبصرے کے خانے میں مکمل معلومات کی فراہمی شکایت کے جلد ازالے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔