کوٹ غلام محمد کے رہائشی پاک فوج کے شہید جوان راحیل لیاقت قائم خانی فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

اتوار 29 جون 2025 18:40

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) وانا وزیرستان میں وطن عزیز کی حفاظت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے کوٹ غلام محمد کے رہائشی پاک فوج کے جوان شہید راحیل لیاقت قائم خانی کی نمازِ جنازہ ادا کرنے کے بعد فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔شہید کا جسدِ خاکی کوٹ غلام محمد پہنچا تو شہریوں نے بڑی تعداد میں شہید کے اعزاز میں شاندار ریلی کی صورت میں استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے شہید کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاک فوج کے خصوصی دستے نے سلامی اور پھولوں کے دستے پیش کیئے۔ شہید کی قبر پر پاکستان کا قومی پرچم لگایا گیا۔ شہید راحیل لیاقت قائم خانی کے والدین اور ورثاء نے اے پی پی سے بات چیت میں کہا کہ انہیں فخر ہے کہ انکے بیٹے نے وطن عزیز کے خاطر جان قربان کی اور کہا کہ آج انکا اور تحصیل کوٹ غلام محمد کا سر فخر سے بلند ہے۔ انہوں نے کہا ہمارے آرمی چیف فیلڈ مارشل حافظ منیر صاحب کی قیادت میں ہمارا ملک محفوظ ہے اور ہماری فوج بیرونی و اندرونی ملک دشمن قوتوں کے خلاف بھرپور جواب دے رہے ہیں۔ \378