Live Updates

فتح جنگ میں کنویں میں گر کر باپ بیٹا زخمی

اتوار 29 جون 2025 18:40

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) اٹک کی تحصیل فتح جنگ میں کنویں میں گر کر باپ بیٹا زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تحصیل فتح جنگ کے علاقے بھال سیداں میں کام کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے کی وجہ سے کنویں میں گر کر 16 سالہ محمد اسماعیل ولد عابد حسین اور 44 سالہ عابد حسین زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 تحصیل فتح جنگ کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں، مقامی افراد کی مدد سے دونوں زخمیوں کو کنویں سے نکال کر طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا۔\378

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات