کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علا قوں میں بارش کا امکان

اتوار 29 جون 2025 19:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علا قوں میں بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات بلوچستان کے مطابق آئندہ 36 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ لسبیلہ، وڈھ، حب، آواران (اورناچ)، خضدار، سوراب، قلات بارکھان میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔رکھنی اور موسیٰ خیل اضلاع میں تیز پانی کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہو سکتی ہے۔

پیر کی شام سے نصیر آباد، سبی، رخشان اور علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنا شروع ہو جائے گا۔ بارکھان، زیارت، ہرنائی، نصیر آباد، کچھی، سوراب، قلات، خضدار، وڈھ، لسبیلہ، حب اور لورالائی اضلاع کوئٹہ، مستونگ، ژوب میں بھی چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

موسی خیل، دکی، صحبت پور، جعفرآباد، کوہلو، قلعہ سیف اللہ، جھل مگسی، اوستہ محمد، شیرانی، ڈیرہ بگٹی، پنجگور، گوادر (بشمول پسنی، اورماڑہ) اور کیچ (تربت) میں گرم اور مرطوب موسم رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قلات میں(21.0 ملی میٹر)، اتھل میں (15.0 ملی میٹر)، اورماڑہ میں (7.0)، زیارت میں (6.3 ملی میٹر)، لسبیلہ میں (3.3ملی میٹر)، مسلم باغ میں (3.0ملی میٹر)، کوئٹہ میں (4ملی میٹر)، سمنگلی میں (3ملی میٹر)، سریاب میں 2.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔