زیارت،منا ڈیم میں 3 خواتین ڈوب گئیں، 2 کو بچا لیا گیا

اتوار 29 جون 2025 19:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)خیبرپختونخواہ کے بعد بلوچستان میں بھی موسلادھار بارشوں کے باعث ندی نالوں اور ڈیموں میں طیغانی آگئی ہے، زیارت کے منا ڈیم میں 3 خواتین ڈوب گئیں جن میں سے 2 کو بچالیا گیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق ریسکیو اداروں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ڈوبنے والی 2 خواتین کو بچا لیا گیا ہے جبکہ تیسری خاتون کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیاگیا ۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے مطابق منا ڈیم سے بچائی گئی دونوں خواتین کو ڈی ایچ کیو ہسپتال زیارت منتقل کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ڑوب کے علاقے سلیازہ میں بھی ملتان سے پکنک منانے کے لیے جانے والی فیملی کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی تھی جس کے نتیجے میں بچی سمیت 3 خواتین جاں بحق ہو گئیں تھیں جب کہ افسوس ناک واقعے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔سیلابی ریلی کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والی خواتین اور بچی کی میت آج صبح ملتان کے آبائی علاقے مہریہ کالونی لائی گئیں۔چاروں خواتین کے نماز جنازہ میں اہل علاقہ اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ میتوں کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔