
پاکستان بیت المال کا نیا وژن قومی یکجہتی کی راہ میں مشعل راہ ثابت ہوگا، ایم ڈی بیت المال کیپٹن (ر) شاہد خالد بٹ
اتوار 29 جون 2025 20:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 1991 میں قائم ہونے والا یہ ادارہ، جو اس وقت کے وزیراعظم محمد نواز شریف کے ویژن اور میاں محمد شریف کی بصیرت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے وجود میں آیا تھا، اب پاکستان کے تمام 166 اضلاع تک اپنی خدمات پہنچانے والا ایک مضبوط فلاحی ادارہ بن چکا ہے۔
منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال نے بتایا کہ اس ادارے کے تحت 160 چائلڈ لیبر بحالی سکول اور 41 پاکستان سویٹ ہومز کام کر رہے ہیں، جو نہ صرف تعلیم اور فلاحی مدد فراہم کرتے ہیں بلکہ بچوں کو محفوظ اور گھریلو ماحول میں پرورش کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ یتیموں اور بیواؤں کی معاونت کے پروگرام کے تحت سکول جانے والے یتیم بچوں کے خاندانوں کو ماہانہ وظائف دیئے جاتے ہیں جبکہ سماعت سے محروم بچوں کوکوکلیئر امپلانٹ سرجریز کے ذریعے سماعت کے قابل بنایا جاتا ہے۔ خواتین کو معاشی اور سماجی طور پر بااختیار بنانے کے لیے ملک بھر میں 165 ویمن ایمپاورمنٹ سنٹرز کام کر رہے ہیں، جہاں انہیں ہنر مندی کی تربیت دی جاتی ہے۔ صحت کے شعبے میں پی بی ایم غریب مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولت فراہم کرتا ہے اور معذور افراد کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی ترقی کے لیے مستحق طلبا کو سکالرشپس اور سپانسرشپس دی جاتی ہیں جبکہ موبائل فوڈ وینزکے ذریعے غریب اور بے گھر افراد کو گرم کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بیت المال کا نیا ویژن قلیل المدتی امداد کی بجائے طویل مدتی بااختیاری پر مرکوز ہے، جس کا مقصد شہریوں کو خود انحصاری کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ پاکستان بیت المال کے سربراہ نے ملک میں بڑھتے ہوئے معاشی اور سماجی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 40 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے جبکہ 26 ملین بچے سکول سے باہر ہیں، جن میں لڑکیوں کی تعداد زیادہ ہے۔ انہوں نے 3 ملین سے زائد بچوں کے مزدوری کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے معاشرے کی عدم دلچسپی قرار دیا۔ انہوں نے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غربت ایک چیلنج ہے لیکن باہدف اقدامات اور عوامی ہمدردی سے ہم اس پر قابو پا سکتے ہیں۔ پاکستان بیت المال کا نیا وژن قومی یکجہتی کی راہ میں مشعل راہ ثابت ہوگا۔ \395مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس میں شرکت
-
وزیراعلیٰ پنجاب کے جاپان کے دورہ سے دوستی، ترقی اور تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی ، عظمیٰ بخاری
-
اسرائیلی وزیر اعظم کی طرف سے گریٹر اسرائیل کا اعلان عالمی امن کیخلاف سازش ہے‘طاہر محمود اشرفی
-
علی امین گنڈاپور کا (کل) کے پی میں سوگ کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گا
-
زندگی کو امام حسین ؓکی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا ہی حقیقی کامیابی ہے،گورنر سندھ
-
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے رابطہ
-
گورنر سندھ کے متنازع بیانات جمہوریت پر حملہ اور کراچی کے عوام کی توہین ہے ، پاکستان تحریک انصاف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف غیرملکی دورے کے پہلے مرحلے میں تھائی لینڈ پہنچ گئیں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا بونیر میں سیلابی تباہی پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایکسائز اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت
-
وزیراعلی سندھ کا گورنرفیصل کریم کنڈی کو ٹیلی فون ، خیبر پختونخوا میں قدرتی آفات سے انسانی جانوں اور املاک کے نقصان پر اظہار افسوس
-
گورنرخیبرپختونخوا کا باجوڑ میں امدادی ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے پر گہرے رنج وغم کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.