ح*ڈی جی ایئرپورٹس اتھارٹی کی آن لائن ای کچہری 30 جون کو صبح 11 بجے ہوگی

ّشکایت کنندگان براہِ راست فیس بک پر شکایات درج کر سکیں گے، تمام مسائل فوری سنے جائیں گے ٰنام، نمبر، ایئرپورٹ اور مکمل تفصیل کے ساتھ شکایات دیں، دستاویزی شواہد بھی مددگار ہونگے،اعلامیہ

اتوار 29 جون 2025 20:35

‘لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2025ء) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی زیر صدارت آن لائن ای کچہری 30 جون بروز پیر صبح 11 بجے منعقد ہو گی۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے اعلامیہ کے مطابق ڈی جی اور ان کی ٹیم اس ای کچہری کے دوران شکایات براہِ راست سنیں گے، اور ممکنہ حد تک فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

شکایت کنندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی شکایت میں نام، رابطہ نمبر، متعلقہ ایئرپورٹ کا نام اور شکایت کی مکمل تفصیل ضرور درج کریں، تاکہ ان کی شکایت پر موثر کارروائی کی جا سکے۔

اتھارٹی نے کہا ہے کہ جہاں ممکن ہو وہاں شکایت کے ساتھ معاون دستاویزی ثبوت بھی فراہم کیے جائیں تاکہ مسئلے کے جلد اور مؤثر حل میں آسانی ہو۔یہ ای کچہری ادارے کے سرکاری فیس بک پیج پر براہِ راست نشر کی جائے گی، اور تبصرے کے خانے میں شکایات مکمل معلومات کے ساتھ جمع کرانے سے ان کا جلد ازالہ ممکن بنایا جائے گا۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے شہریوں سے بھرپور شرکت اور تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ نظام کو مزید شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔