کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے جاوید ناگوری کے چھوٹے بھائی عبداللہ ناگوری کو میراں ناکہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

اتوار 29 جون 2025 21:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)کراچی کے علاقے لیاری کھڈا مارکیٹ میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے پیپلز پارٹی کراچی کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری کے چھوٹے بھائی عبداللہ ناگوری کو میراں ناکہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ان کی نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز مغرب عید گاہ جامع مسجد کھڈہ شاہ ولی اللہ روڈ لیاری میں ادا کی گئی ۔

نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی،مرحوم کے بڑے بھائی و پی پی کراچی کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری،پی پی کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات آصف خان،ارکان قومی اسمبلی قادر پٹیل ،آغا رفیع اللہ،ارکان اسمبلی ،ٹائونز و یوسی چیئرمینز،پارٹی رہنمائوں ،کارکنان،اہل خانہ وعزیز واقارب،اہل علاقہ سمیت شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

پی پی کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات آصف خان نے بتایا کہ عبداللہ ناگوری کا اتوار کی صبح کرنٹ لگنے کے باعث انتقال ہوا تھا۔وہ لیاری کے رہائشی تھے۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ ۔سینئر وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن ۔پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو ۔پی پی کراچی ڈویژن کے صدرو صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی ۔

صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار۔میئر کراچی مرتضی وہاب ۔ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبد اللہ مراد سمیت صوبائی وزرا ۔ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ۔پارٹی رہنمائوں نے جاوید ناگوری سے ان کے بھائی عبد اللہ ناگوری کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ان رہنمائوں نے کہا کہ جاوید ناگوری اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے مرحوم بلند درجات کے لیے دعا کی ہے۔