15 ہزار لیٹر پٹرول کی غیر قانونی ترسیل کو ناکام بنا دیا

پیر 30 جون 2025 12:20

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) ڈپٹی کمشنرسرگودھا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال عابد شیر لغاری نے کارروائی کرتے ہوئے ٹھٹھی راجو کے قریب غیر قانونی آئل ایجنسی کو سپلائی کی جا رہی 15 ہزار لیٹر پٹرول کی غیر قانونی ترسیل کو پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

غیر قانونی کاروبار کی اطلاع ملنے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے آئل ٹینکر اور ڈرائیور کو تحویل میں لےکر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور ایف آئی آر درج کر دی گئی ۔

اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال نے اس موقع پر کہا کہ کسی کو بھی غیر قانونی تیل کی خرید و فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ضلعی انتظامیہ بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور قانون شکنی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔