بھارتی فورسزکا ضلع پلوامہ میں نظربندکشمیری حریت پسند کارکن کے گھر پر چھاپہ

پیر 30 جون 2025 12:20

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) بھارت کےغیرقانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز نے جیل میں نظر بند ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے کشمیری حریت پسند کارکن کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فورسز اہلکاروں نے ضلع کے علاقے پامپور ہ میں محمد مقبول وانی نامی نظربند کارکن کے گھر پر چھاپہ مارا۔

فورسز اہلکاروں نے چھاپے کے دوران مکینوں کو ہراساں کیا اور موبائل فونز اور ڈیجیٹل آلات سمیت اہم دستاویزات کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران فورسز اہلکاروں نے گھر یلو سامان کی توڑ پھوڑ کی اور اہل خانہ کو ہراساں کیا۔یہ کارروائی قابض حکام کی ایک بڑی مہم کا حصہ ہے جس کے تحت بی جے پی کی زیر قیادت قابض انتظامیہ نے سرینگر سمیت وادی کشمیر اور جموں خطے کے مختلف اضلاع میں چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھاہوا ہے۔

مقامی لوگوں اور مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں اختلاف رائے کو دبانے اور تنازعہ کشمیر کے حل کا مطالبہ کرنے والی آوازوں کو خاموش کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔صرف گزشتہ 2 ماہ میں اس طرح کی سینکڑوں کارروائیاں کی گئی ہیں جن میں بھارتی فورسز اورایجنسیوں کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں اور چھاپے شامل ہیں۔