
کراچی میں شہری خدمت گاروں کے بچوں کے لیے مفت کیریئر گائیڈنس پروگرام
عمر جمشید
پیر 30 جون 2025
12:56
’سمت‘ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ پروگرام نہ صرف مضبوط کونسلنگ کی حکمتِ عملی پر مبنی ہے بلکہ معاشرے کے اُن ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا ایک خالص جذبہ بھی اپنے دامن میں لیے ہوئے ہے جو اکثر نظر انداز رہ جاتے ہیں۔
(جاری ہے)
یہ پروگرام خاص طور پر 13 سے 18 سال کی عمر کے اُن طلباء کے لیے ترتیب دیا گیا ہے جو ایسے خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں جن کے افراد پولیس، ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ، سول ڈیفنس، ضلعی میونسپل کارپوریشنز، سیپا (سندھ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی)، اور ایس ایف اے (سندھ فوڈ اتھارٹی) جیسے محکموں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
اس پروگرام کے بارے میں لکی وَن مال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، سعد زبیری نے کہا:”لکی وَن مال میں ہمارا ہمیشہ سے یہ یقین رہا ہے کہ تجارتی کامیابی کو سماجی ذمہ داری کے ساتھ جُڑا ہونا چاہیے۔ سِمت (SIMT) ہمارے شکر گزاری کے جذبے اور اُن بچوں کی چھپی ہوئی صلاحیتوں میں یقین کا اظہار ہے، جن کے والدین ہماری روزمرہ زندگی کو محفوظ، معاون اور بہتر بنانے کے لیے خدمات انجام دیتے ہیں۔ یہ پروگرام اُنہیں صرف سِمت ہی مہیا نہیں کرتا ہے بلکہ ایک روشن مستقبل پر یقین بھی فراہم کرتا ہے۔“
’سِمت‘ کو بڑی محنت اور باریک بینی سے، اتالیق فاؤنڈیشن کے سند یافتہ کیریئر مینٹورز اور تعلیمی مشیروں کے تعاون سے ترتیب دیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں کیریئر پروفائلنگ اسیسمنٹس، ون آن ون مینٹور شپ سیشنز، مہارتوں کی شناخت سے متعلق ورکشاپس، اور تعلیمی منصوبہ بندی کے ماڈیولز شامل ہیں—جن سب کا مقصد طلباء کو اپنے مستقبل کے بارے میں باخبر اور پُراعتماد فیصلے کرنے کے قابل بنانا ہے۔
’سِمت‘ کے بنیادی مقاصد میں شامل ہیں: طلباء کو رہنمائی پر مبنی اسیسمنٹس اور کونسلنگ کے ذریعے کیریئر کی وضاحت (Career Clarity) فراہم کرنا، بدلتے ہوئے پیشہ ورانہ منظرنامے اور صنعت کی توقعات کے بارے میں آگاہی بڑھانا، ایسی مؤثر مینٹورشپ مہیا کرنا جو تعلیمی دلچسپیوں کو عملی اہداف سے ہم آہنگ کرے، اور اُن شہری اداروں کے خاندانوں کو سراہنا اور معاونت فراہم کرنا جن کی خدمات کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔
یہ پروگرام لکی وَن مال کی کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی (CSR) کے تحت شروع کیا گیا ہے، جو "کمیونٹی فرسٹ" اقدامات کے ذریعے ہمیشہ سے بامعنی تبدیلی کے لیے سرگرم رہا ہے۔ ’سِمت‘ اسی عزم کا تسلسل ہے — ایک ایسا قدم جو نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی سے اظہارِ تشکر کو اپنی ترجیح بناتا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
پاکستان بیت المال ریجنل آفس لاہور میں آن لائن تربیتی سیشن کا انعقاد
-
واقعہ کربلا اسلام کی بنیادی اکائی اور اخوت و بھائی چارے کا درس ہے۔ چوہدری سالک حسین
-
7 محرم الحرام کا مرکزی جلوس چوہدری اععجاز ککےشاہ کی رہائش سے برآمد
-
چوہدری سالک حسین کی زیرِ صدارت اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ٹاسک فورس کا پانچواں اجلاس
-
اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان اور لاہور قلندرز کے درمیان نوجوانوں میں منشیات کیخلاف آگاہی کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت صوبائی لیبر سیکریٹریز کا اجلاس
-
فرقہ واریت اور مذہبی جنونیت ملک کے زہرِ قاتل ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
بجٹ میں معاشی استحکام، اور بیرون ملک محنت کشوں کے لیے سہولتوں کے نئے راستے کھولے گا. چوہدری سالک حسین
-
اے این پی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکریٹری امیر بہادر خان ہوتی کی ایرانی قونصل جنرل ڈاکٹر اصغر مسعودی سے ملاقات
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا بڈاپیسٹ پراسس ڈائیلاگ سے خطاب
-
کوٹ ادو پی ایف یو جے ورکرز کی تنظیم سازی کا پہلا مرحلہ مکمل،
-
فاونٹین ہاوس لاہور میں ٹرانسجینڈرز کے ساتھ ورکشاپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.