Live Updates

پاکستان مسلم ن کی ایم پی اے پی پی52 كی سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی سمبڑیال رانا جنگ شیر سے ملاقات

پیر 30 جون 2025 13:10

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) پاکستان مسلم ن کی ایم پی اے پی پی52 نے سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی سمبڑیال رانا جنگ شیر سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حنا ارشد وڑائچ نے ن لیگ راہنما رانا جنگ شیر اور ان کے بیٹے ایڈووکیٹ رانا علی شیر سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ،انہوں نے رانا جنگ شیر اوران کے بیٹے کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ، ن لیگی قیادت کی کامیابیوں ، تحصیل سمبڑیال میں جاری ترقیاتی کاموں اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ بڑی تعداد میں ن لیگی کارکنان بھی موجود تھے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات