Live Updates

مودی حکومت کے سندورآپریشن کی کامیابی کے دعوے بے نقاب

پہلگام حملہ اگر انٹیلی جنس اور سیکورٹی ناکامی تھی تو کسی اعلیٰ سیکورٹی اہلکار یا سیاسی رہنما کو ذمہ دار کیوں نہیں ٹھہرایا گیا

پیر 30 جون 2025 14:30

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء) بھارتی کالم نگار سشانت سنگھ نے مودی حکومت کی طرف سے پہلگام واقعے کے بعد آپریشن سندور کی کامیابی کے دعوے بے نقاب کردیئے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سشانت سنگھ نے پہلگام حملے سے آپریشن سندور تک کی مودی کی ناکامیوں کو آشکار کر دیاہے۔انہوں نے کہا کہ پہلگام حملے کو دو ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن جواب طلب سوالات ابھی بھی باقی ہیں۔

پہلگام حملہ اگر انٹیلی جنس اور سیکورٹی ناکامی تھی تو کسی اعلیٰ سیکورٹی اہلکار یا سیاسی رہنما کو ذمہ دار کیوں نہیں ٹھہرایا گیا پہلگام کے حملہ آوروں کو پاکستان سے جوڑنے کا ثبوت کہاں ہی سشانت سنگھ نے کہاکہ پہلگام حملے کے جواب میں شروع کیے گئے آپریشن سندور کو فتح کے حکومتی بیانیے میں تبدیل کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مودی حکومت نے 2019 کے بالاکوٹ فضائی حملے کو بھی ایک عظیم فتح کے طور پر دکھایاتھااور اب آپریشن سندور کو بھی ایک کامیابی کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی فضائیہ نے اپنے پانچ لڑاکا طیارے گنوائے ہیں۔سشانت سنگھ نے کہا کہ حکومت نے حملوں کی کوئی سیٹلائٹ تصویر یا ویڈیو شواہد منظر عام پر نہیں لائے۔ انہوں نے کہاکہ آپریشن سندور کی کہانی بدستور مدھم ہے اور سوالات کے جوابات کا انتظار ہے۔سشانت سنگھ نے کہا کہ جدید رافیل طیارے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک بھارت پہلگام اور اس پر فوجی ردعمل سے سبق نہیں سیکھتا، بھارت کا مستقبل تاریک نظر آتا ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات