سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹرمالک بلوچ سے میر اصغر خان مری کی ملاقات ،سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

پیر 30 جون 2025 17:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے پیر کے روز سیاسی و قبائلی شخصیت سبی اتحاد کے سربراہ میر اصغر خان مری نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میر اشرف حسین، نیشنل پارٹی سبی کے ضلعی صدر میر اسلم گشکوری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔