Live Updates

مہاجرین مشکلات اور محرومیوں کا ازالہ چاہتے ہیں،ترجمان مہاجرین کشمیر

پیر 30 جون 2025 17:55

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)مہاجرین ورکنگ کمیٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے گزارہ الاؤنس میں اضافے اور آبادکاری کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ مہاجرین مشکلات اور محرومیوں کا ازالہ چاہتے ہیں۔ ترجمان مہاجرین کشمیر 1989،مہاجرین جموں کشمیر 1989 کے ترجمان راجہ محمد عارف خان کی جانب سے میڈیا کے نام جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم آزاد ریاست جموں کشمیر چوہدری انوار الحق کے گزارہ الاؤنس میں اضافے اور آبادکاری کے لئے اعلان کو مہاجرین جموں کشمیر 1989 مقیم میر پور، کوٹلی، باغ، مظفرآباد اور کروائے کے مکانات میں رہنے والے خاندانوں نے حوصلہ افزاء اقدام قرار دیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ امیر مہاجرین کشمیر عزیر احمد غزالی اور ورکنگ کمیٹی کے مرکزی عہدیداران گوہر احمد کشمیری، چوہدری محمد مشتاق، حامد جمیل کشمیری، چوہدری فیروز الدین، قاری بلال احمد فاروقی، عبد الحمید لون، منظور اقبال بٹ، راجہ محمد ارشاد خان، محمد انظار بٹ، محمد عاطف لون، غلام حسن بٹ، اقبال یاسین اعوان، محمد لطیف لون، امتیاز احمد بٹ،، محمد شفیع کشمیری، ارشاد احمد بٹ، محمد الطاف چوہدری، محمود اختر ایڈوکیٹ، جاوید احمد منہاس، محمد ریاض جرال، چوہدری بدر، چوہدری شاہ ولی، مقصود کیانی، محمد اقبال میر، چوہدری محمد اسماعیل، راجہ زخیر خان، سید حمزہ شاہین، شجاع الحق، شیخ رشید احمد، حاجی رنگیل بٹ، محمد مقصود بٹ، لال الدین اعوان، محمد صادق خان، محمد شفیع بھٹی، قاری محمد شہباز، محمد مقصود مغل، نشاد احمد بٹ، محمد صدیق داؤد، امتیاز لون، فیاض جگوال، سر انداز میر، سید عبد الرحیم شاہ، محمد صادق نقوی اور دیگر نے بجٹ اجلاس کے دوران مہاجرین کشمیر 1989 کے ماہانہ گزارہ الاؤنس میں جلد اضافے اور مہاجرین کشمیر کو درپیش مشکلات اور تکالیف کے ازالے کیلئے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے جلد عملدرآمد کی مانگ کی ہے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ مہاجرین کشمیر ایک جامع چارٹر آف ڈیمانڈ حکومت آزاد کشمیر کو پیش کر چکے ہیں جس میں آبادکاری منصوبے کیلئے ڈیمانڈز پیش کی ہیں۔ راہنماؤں نے کہا کہ مہاجرین کے 9600 خاندان رہائش کیلئے زمینوں، مکانیت، چھ فیصد کوٹہ کے مطابق روزگار، قانون ساز اسمبلی میں جموں اور ویلی کی دو نشستوں، ڈومیسائل اور ب کارڈ کی جائیگی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ بیس کیمپ میں مہاجرین کی ابتر صورتحال حکومت کیلئے باعث شرمندگی ہے۔ مہاجرین کشمیر کی مخدوش صورتحال مایوسیوں کو جنم دے رہی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اعلان کیمطابق گزارہ الاؤنس میں اضافے اور آبادکاری کے منصوبے کو حتمی شکل دیتے ہوئے مسائل کا حل نکالیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ورکنگ کمیٹی مہاجرین 1989 کے حقوق کا تحفظ کرے گی انہیں درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی کاوشوں کو مزید تیز تر کرے گی۔ تاوقتیکہ مہاجرین باوقار زندگی جینے کے قابل نہیں ہو جاتے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات