ئ*ایس آئی ایف سی کی قیادت میں پاکستان میں سیاحت کی ترقی اور سرمایہ کاری کا نیا دور

کمپنی کی قیادت نے گلگت بلتستان میں کوہ پیمائی اور ٹریکنگ کی رائلٹی فیس کے تنازعے کو خوش اسلوبی سے حل کر کے سیاحوں کے اعتماد کو بحال کیا

پیر 30 جون 2025 18:05

: اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2025ء) پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں ایک نیا انقلاب برپا ہو رہا ہے، اور اس میں پاکستان کی سیاحت فسیلیٹیشن کمپنی (ایس آئی ایف سی) اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ اس کمپنی کی قیادت نے گلگت بلتستان میں کوہ پیمائی اور ٹریکنگ کی رائلٹی فیس کے تنازعے کو خوش اسلوبی سے حل کر کے نہ صرف سیاحتی سرگرمیوں کو بحال کیا، بلکہ اس کے ذریعے بین الاقوامی سیاحوں کا اعتماد بھی بحال کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے مقامی ہوٹل مالکان، گائیڈز، پورٹرز اور ٹرانسپورٹرز کا اعتماد بحال ہوا ہے، اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت نے سیاحت کے شعبے میں درپیش چیلنجز کو فوری اور مؤثر طریقے سے حل کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔اس پیشرفت کے نتیجے میں پاکستان کے سیاحتی شعبے کو نہ صرف عالمی سطح پر پہچان ملے گی، بلکہ سرمایہ کاری کے نئے دروازے بھی کھلیں گے، جس سے پاکستان میں سیاحت کو مزید پائیدار اور کامیاب بنانے کی راہ ہموار ہو گی۔ایس آئی ایف سی کے اس اقدام سے پاکستان میں سیاحت کے شعبے کا مستقبل روشن نظر آ رہا ہے اور اس سے نہ صرف معیشت کو فائدہ ہو گا، بلکہ مقامی سطح پر روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔