ژ*چاغی پولیس پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، تین ملزمان گرفتار، ایک فرار، مقدمہ درج

پیر 30 جون 2025 18:05

Bدالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2025ء) چاغی پولیس پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، تین ملزمان گرفتار، ایک فرار، مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ایس پی چاغی محمد عثمان سدوزئی کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی عابد شیر زئی کی زیر نگرانی ایس ایچ او دالبندین عبد الوحید بلوچ نے معمول کی گشت کے دوران ایک مشکوک گاڑی (مہران آلٹو) کو روکنے کی کوشش کی، جس پر گاڑی میں سوار ملزمان نے اچانک پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

پولیس نے فوری طور پر جوابی فائرنگ کی اور اپنی حفاظت میں کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان نصیب اللہ، احسان علی، اور محمد اسماعیل کو گرفتار کر لیا، جبکہ ایک ملزم اسامہ ریکی ساکن کلی غریب آباد دالبندین موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کانسٹیبل طاہر خان (67/) معمولی زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد دی گئی۔ واقعے کا مقدمہ نمبر 75/2025 بجرم زیر دفعہ 324، H2/337 ق د، 225، 34، 353، 186 تعزیراتِ پاکستان تھانہ دالبندین میں درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔