Live Updates

ں*آئی ایم ایف کی شرط پر سرپلس بجٹ مکمل، ترقیاتی اخراجات ترجیح: مجتبیٰ شجاع الرحمن

ھ*پنجاب کا بجٹ 5335 ارب روپے کا، 1240 ارب ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص کیے گئی: وزیر خزانہ & فضول خرچی روکنے اور عوامی فلاح پر مبنی منصوبے شروع کرنے کے لئے پرعزم ہیں، ایوان میں خطاب

پیر 30 جون 2025 18:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2025ء) صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر رواں مالی سال کا سرپلس بجٹ مکمل کیا ہے اور ترقیاتی منصوبوں کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پنجاب کا مجموعی بجٹ 5 ہزار 335 ارب روپے ہے، جس میں 1240 ارب روپے ترقیاتی بجٹ کی مد میں مختص کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ رواں مالی سال کا سیپلیمنٹری بجٹ 510 ارب روپے سے زائد کا ہے، جبکہ 266.6 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت نے تنخواہوں سے زیادہ عوامی ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی ہے، سب سے زیادہ 126 ارب روپے سڑکوں کے منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے تاکہ صوبے میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کا یہ بجٹ ایک دیرپا اور سماجی انصاف پر مبنی معیشت کی جانب ایک عملی قدم ہے، جس میں فضول اخراجات سے گریز کرتے ہوئے عوامی فلاح کے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پنجاب کو تیز رفتار ترقی اور سماجی انصاف کے تحت ایک مستحکم بجٹ فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات