Live Updates

خ*پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 4 کمیٹی چیئرمینوں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

ًہنگامہ آرائی پر ایکشن، تحریکِ عدم اعتماد کامیاب، چیئرمین تعلیم، کالونیز، مینجمنٹ، خصوصی تعلیم فارغ انصر اقبال، رائے مرتضیٰ، احسن علی، صائمہ کنول برطرف،اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پیر 30 جون 2025 18:05

؁لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2025ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی پر کارروائی کرتے ہوئے 4 قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہو چکی تھی جس کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق انصر اقبال کو اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خصوصی تعلیم کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ رائے مرتضیٰ اقبال کو اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پروفیشنل مینجمنٹ، احسن علی کو اسٹینڈنگ کمیٹی برائے کالونیز اور صائمہ کنول کو اسٹینڈنگ کمیٹی برائے تعلیم کی چیئرپرسن کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

اسمبلی ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ارکان کی مسلسل غیرسنجیدگی اور بجٹ سیشن کے دوران ہنگامہ آرائی کے پیش نظر کمیٹیوں کی مؤثر کارکردگی متاثر ہو رہی تھی، جس پر حکومتی ارکان کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی۔مزید 9 قائمہ کمیٹیوں سے بھی اپوزیشن چیئرمینوں کو ہٹانے پر غور جاری ہے، جس پر آئندہ اجلاسوں میں کارروائی متوقع ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات