گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی ملاقات

متحدہ کے وفد نے گورنرسندھ کو حج کی مبارک باد دی اور انہیں گلدستے اور پھولوں کے ہار بھی پیش کئے

پیر 30 جون 2025 18:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماء انیس قائم خانی ، سندھ تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچاج ساجد خانزادہ ، حیدرآباد زون کے انچارج ظفر صدیقی، عہدیداران و اراکین نے گورنرہائوس میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ایم این ایز وسیم حسین، عبد العیم خان، ایم پی ایے محمد راشد خان و دیگر بھی شریک تھے ۔ شرکاء نے گورنر سندھ کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ وفد کے اراکین نے گورنر سندھ کو گلدستے اور پھولوں کے ہار بھی پیش کئے۔