پاکستان ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع، کون اِن اور کون آئوٹ ہوگا

پاکستان نے بنگلہ دیش میں 3ٹی ٹونٹی ،ویسٹ انڈیز میں 3ٹی ٹونٹی اور 3ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنا ہے

پیر 30 جون 2025 18:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء) دورہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستان ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے کیے جانے امکان ہے، پاکستان نے بنگلہ دیش میں 3ٹی ٹونٹی جبکہ ویسٹ انڈیز میں 3ٹی ٹونٹی اور 3ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی دورہ بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کی تیاریاں جاری ہیں، سیریز کے لیے پاکستان ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیوں کا امکان نہیں، بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی بدستور ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے جبکہ اسپنر سفیان مقیم کو پاکستانی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔پاکستان نے بنگلہ دیش میں 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 3ٹی ٹونٹی اور 3ون ڈے میچز شیڈول ہیں جبکہ پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم کا کیمپ 7جولائی سے کراچی میں شیڈول ہے۔

(جاری ہے)

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پیش نظر پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ ون ڈے میچز ٹی ٹونٹی میں تبدیل کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے میچز میں تبدیلی کی تجویز کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔معاملات طے پاگئے تو بنگلہ دیش کے ساتھ دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے بھی اسکواڈ کا اعلان ہوگا، ون ڈے میچز تبدیل نہ ہوئے تو ون ڈے ٹیم کے اضافی کھلاڑیوں کا اعلان کیا جائے گا۔