سی این جی ایسوسی ایشن کی کاوشوں سے ٹیرف میں ہونے والے ممکنہ اصافہ روک دیا گیا ہے ،پرویز خان خٹک

پیر 30 جون 2025 18:55

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ سی این جی ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر غیاث عبداللہ پراچہ اور انکی پوری ٹیم کی کاوشوں سے سی این جی ٹیرف میں ہونے والے ممکنہ اصافہ روک دیا گیا ہے اس سے سی این جی صارفین کو فائدہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی این جی ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے دفتر کی تزئین و آرائش اور دفتر کا دوبارہ افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر سی این جی ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر غیاث عبداللہ پراچہ سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے پرویز خان خٹک نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک سال سے سی این جی ایسوسی ایشن کی موجودہ کابینہ نے گروپ لیڈر اور چئیرمین سمیت دیگر عہدیداروں کے تعاون سے سی این جی سٹیشنز جیسی صنعت سے وابستہ تمام معاملات بہتر انداز میں حل ہوئے اور محکموں کے ساتھ اچھے تعلقات اور برسوں سے سی این جی کے الجھے ہوئے نامساعد مسائل کافی حد تک مستقل حل ہوگئے ہیں اور ساتھ ہی ایسوسی ایشن کو ایک نئی جان بخشی انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سی این جی صنعت کو مزید پروان چڑھا دیں کیونکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں سی این جی سٹیشنز کا مستقبل تابناک ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھے۔