انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی

پیر 30 جون 2025 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 04 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 283 روپے 76 پیسے ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 66 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 752 روپے 39 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 737 روپے 02 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 928 روپے 41 پیسے اور قطری ریال کی قدر 77 روپے 85 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 285 روپے 35 پیسے اور قیمت فروخت 286 روپے 15 پیسے ریکارڈ کی گئی۔