پاکستان کا نظام صحت خود بیمار ،ہر سال آبادی میں 61لاکھ کا اضافہ ہو جاتا ہے، مصطفی کمال

2 کروڑ 60بچے سکول سے باہر ،40فصد غذائیت کی قلت کے باعث کمزور ہیں، وزیر صحت

پیر 30 جون 2025 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کا نظام صحت خود بیمار ہے، ملک میں ہر سال آبادی میں 61لاکھ کا اضافہ ہوتا ہے جبکہ 68 فیصد بیماریاں گندا پانی پینے سے پھیلتی ہیں۔بنیادی مرکز صحت گولڑہ شریف میں بگ کیچ اپ رائونڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ یہ تقریب بچوں کو بارہ جان لیوا بیماریوں سے بچانے کیلئے ہے، جوبچے کوویڈ کے زمانے میں روٹین ویکسی نیشن سے محروم رہے یہ ان کیلئے ہے، مہم میں آئندہ بارہ دن تک بچوں کی ویکیسی نیشن کرینگے۔

مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان کا نظام صحت خود بیمار ہے، ہیلتھ کئیر سسٹم میں خرابیان ہیں، پمز اسپتال ہزاروں لوگوں کے لئے بنا تھا، اب لاکھوں لوگ آگئے تو مریض کہاں جائیں گے، اسپتال میں جائیںں تو لگتا ہے ابھی جلسہ ختم ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اربوں روپے لگا کر ہسپتال بنارہے ہیں ،مزیدکتنے ہسپتال بنائیں گی 70فیصد لوگ بڑے ہسپتالوں میں غیر ضروری جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آبادی 3.6 فیصد کے حساب سے بڑھ رہی ہے،پاکستان میں ہر سال آبادی میں 61لاکھ کا اضافہ ہوتا ہے، ایران اوربنگلہ دیش اسے 2%تک کرنے میں کامیاب ہوگئے۔انہوںنے کہا کہ ہیپاٹٹس کے مریضوں میں پاکستان سب سے آگے ہے، 2کروڑ 60بچے سکول سے باہر ہیں جبکہ پاکستان کے 40فصد بچے غزائیت کی قلت کے باعث کمزور ہیں، ان کی نشوونما نہیں ہوپاتی۔