�کھ 40 ہزار سے زائد غیر قانونی باشندے بلوچستان سے اپنے ملک چلے گئے،ڈپٹی کمشنر زاہد خان

پیر 30 جون 2025 22:00

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)ڈپٹی کمشنر زاہد خان کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) نجم الدین کبزئی کی زیر نگرانی ضلع پشین سے غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے افغان ہولڈنگ کیمپ کا دورہ کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت غیر قانونی طور پر مقیم 30 جون کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد غیر قانونی تارکین وطن کا پاکستان سے محفوظ اور باعزت انخلا یقینی بنایا جا رہا ہے،جبکہ دیگر اقدامات کے علاوہ ان کی عارضی رہائش کیلئے ضلع میں تمام سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں،انہوں نے بتایا کہ بارڈر پر روزانہ کی بنیاد پر افغان باشندے اپنے وطن واپس جا رہے ہیں،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نجم الدین کبزئی نے بتایا کہ ابھی تک 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد غیر قانونی باشندے بلوچستان سے اپنے ملک چلے گئے۔

(جاری ہے)

جبکہ ضلع پشین سے افغان مہاجرین کے انخلاء کے لیے اقدامات جاری ہیں، انہوں نے کہا کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے افغان مہاجرین کا پاکستان میں قیام میں توسیع نہیں کی جائے گی،نجم الدین کبزئی کے مطابق دوسرے مرحلے کے تحت براستہ چمن سے براستہ (باب دوستی) 15186 افراد افغان مہاجرین اور غیر قانونی تارکین وطن کو افغانستان بھیجا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر دوسرے مرحلے میں ضلع کے A اور B ایریا سے 2881 مرد،2478 خواتین اور 9827 بچوں کو افغانستان بھجوایا جا چکا ہے،جبکہ اس ضمن میں مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔