مون سون بارشوں سے ٹرین آپریشن متاثر، ٹرینوں کی آمد و رفت تاخیر کا شکار

پیر 30 جون 2025 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)ملک بھر میں مون سون بارشوں کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت تاخیر کا شکار ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری مون سون بارشوں سے ٹرین آپریشن متاثر ہوا ہے جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

کراچی سے بہاء الدین زکریا ایکسپریس سوا گھنٹے تاخیر سے ساڑھی7 بجے روانہ ہو ئی جبکہ فرید ایکسپریس ساڑھے 4گھنٹے تاخیر سے رات 12 بجے روانہ ہوئی۔شاہ حسین ایکسپریس ایک گھنٹے کی تاخیر سے 10 بجے روانہ ہوئی جب کہ سکھر ایکسپریس ڈھائی گھنٹے تاخیر سے ایک بجے روانہ ہوگی۔کراچی سے خیبرمیل ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے پونے 12 بجے روانہ ہو ئی۔