کراچی میں 3روز کے دوران کہاں کتنی بارش ہوئی اعداد و شمار جاری

محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون کے 27 سے 30 جون تک ہونے والے پہلے اسپیل اعداوشمار جاری کردیے

پیر 30 جون 2025 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)کراچی میں 3 روز کے دوران کہاں کتنی بارش ہوئی اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔مون سون کا پہلا اسپیل کراچی سے رخصت ہوگیا تاہم دوسرا اسپیل 5 جولائی سے سندھ میں داخل ہوگا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق 3 روز کے دوران شہر قائد میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹائون میں 78.7 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے کم بارش صدر میں 5 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

اس کے علاوہ سعدی ٹائون میں 58، گلشن حدید میں 56، نارتھ کراچی میں 45.6 اور پی اے ایف بیس فیصل شاہراہ فیصل پر 45 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔گلشن معمار جامع الرشید میں 42.8، یونیورسٹی روڈ میں 39.4، جناح ٹرمینل میں 37، اورنگی ٹائون میں 35.4، ڈی ایچ اے میں 34.3، ناظم آباد میں 31.9، اولڈ ائیر پورٹ میں 29.7 اور کیماڑی میں 28 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔