Live Updates

جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی دستے تعینات کیے جائیں،فلسطین کا اقوام متحدہ میں مطالبہ

منگل 1 جولائی 2025 11:45

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) فلسطین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہا ہے اور دو ریاستی حل کی مخالفت کر رہا ہے اس لئے جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی دستوں تعینات کئے جائیں۔ العربیہ کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطین کے نائب نمائندہ ماجد بامیہ نے گزشتہ روز مشرق وسطیٰ میں تنازعات پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی سلامتی فلسطینیوں کی قیمت پر نہیں ہوگی۔

انہوں نے جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی دستوں کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل دو ریاستی حل کی مخالفت کرتا ہے اور فلسطین کی ریاست کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون ساعر نے اپنے آسٹریا کے ہم منصب وزیر خارجہ بیٹ مینل کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام سے اسرائیل کی ریاست کی سلامتی کو خطرہ ہو گا۔

اس کے برعکس اقوام متحدہ میں اسرائیل کے نمائندہ ڈینی ڈینن نے کہا کہ غزہ میں جنگ اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک تمام یرغمالیوں کی واپسی نہیں ہو جاتی۔ اقوام متحدہ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کی جانب سے 19 مئی کو غزہ میں امداد کی 11 ہفتوں کی ناکہ بندی ہٹانے کے بعد سے امداد حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں میں 400 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔\932
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات