جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی دستے تعینات کیے جائیں،فلسطین کا یو این میں مطالبہ

منگل 1 جولائی 2025 15:33

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)اقوام متحدہ میں فلسطینی نائب نمائندے نے کہا ہے کہ اسرائیل امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہا ہے اور دو ریاستی حل کی مخالفت کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ماجد بامیہ نے مشرق وسطی میں تنازعات پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران ایک تقریر میں کہا اسرائیل کی سلامتی فلسطینیوں کی قیمت پر نہیں ہوگی۔ ہم نے جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی دستوں کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔فلسطینی نائب نمائندے نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل دو ریاستی حل کی مخالفت کرتا ہے اور فلسطین کی ریاست کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔