آزاد کشمیر کو سیاسی سرمایہ داروں کی منڈی بنا دیا گیا ہے ،طاہر کھوکھر

سیاسی جماعتیں اقتدار کے حصول کے لیے صرف سرمایہ دار طبقے کو آگے لا رہی ہیں

منگل 1 جولائی 2025 16:42

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء) پاسبان وطن پاکستان کے مرکزی صدر محمد طاہر کھوکھر نے آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کو سیاسی سرمایہ داروں کی منڈی بنا دیا گیا ہے سیاسی جماعتیں اقتدار کے حصول کے لیے صرف سرمایہ دار طبقے کو آگے لا رہی ہیں جبکہ عوامی مسائل اور حقیقی نمائندوں کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں عوام کے ووٹ اور نظریاتی کارکنان کی بجائے سرمایہ داروں کے سرمائے کو ترجیح دی جا رہی ہے سسٹم مکمل طور پر بدل چکا ہے جہاں سیاست صرف طاقت اور پیسے کے گرد گھومتی ہے بنیادی کارکنان اور عوامی نمائندگی کے اصل چہرے منظر عام سے غائب کیے جا رہے ہیں موجودہ سیاسی جماعتیں اقتدار کے حصول میں اس قدر مگن ہو چکی ہیں کہ انہیں عوام کی فلاح و بہبود کا کوئی احساس نہیں رہا عوام ہوش کے ناخن لیں اور ایسے نظام کے خلاف آواز بلند کریں طاہر کھوکھر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جمہوریت کے نام پر سرمایہ داروں کا قبضہ قائم ہو چکا ہے سیاسی جماعتیں نظریات عوامی خدمت یا جدوجہد کے بجائے صرف پیسے کی طاقت اور سرمایہ داروں کو آگے لا رہی ہیںنظریاتی کارکن اور عوامی خدمت گزار قیادت کو دیوار سے لگا دیا گیا ہے یہ رویہ نہ صرف جمہوریت کے چہرے پر دھبہ ہے بلکہ عوامی اعتماد کو بھی تباہ کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہزاروں کارکن جنہوں نے برسوں جدوجہد کی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیںآج ان کی کوئی قدر نہیں وہ نظرانداز کیے جا رہے ہیں اور ان کی جگہ سرمایہ داروںلایا جا رہا ہے یہ لمحہ فکریہ ہے کہ عوامی نمائندگی کے لیے عوام کا آدمی نہیںسرمایہ دار چنا جا رہا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس نظام کے خلاف آواز بلند کریں کیونکہ اگر عوام خاموش رہے تو آنے والے وقت میں ان کا استحصال مزید بڑھے گاآزاد کشمیر میں اگر سرمایہ دارانہ سیاست کایہ سلسلہ یونہی جاری رہا تو جمہوریت ایک نمائشی تماشا بن کر رہ جائے گی جس میں عوام کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا اختیار چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے عوام کی ووٹ کی طاقت کو چھین کر سرمایہ دار کو طاقت دی جا رہی ہے عوام کی طاقت عوام سے چگھین کر سرمایہ داروں کو دے رہیںان کو ڈوریں تھمائی جا رہی ہیں یہ ریاست کے ساتھ بھیانک کھیل کھیلا جا رہا ہے اب مورثی سیاست دانوں کواپنا اقتدار بچانے کے لیئے سرمایہ داروں کا سہارا لیکر اقتدار پر قابض رہنا چاہتے ہیں ۔