محسن نقوی کی لکی مروت کے تھانہ غزئی خیل کی حدود میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی ٹریفک پولیس پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

منگل 1 جولائی 2025 16:49

محسن نقوی کی لکی مروت کے تھانہ غزئی خیل کی حدود میں فتنہ الہندوستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لکی مروت کے تھانہ غزئی خیل کی حدود میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی ٹریفک پولیس پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک اہلکاروں ثناء اللہ اور اسرائیل نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا،شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے شہید ہونے والے 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید ٹریفک اہلکاروں ثناء اللہ اور اسرائیل کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت۔ انہوںنے کہاکہ شہید ٹریفک اہلکاروں کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں،خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ محسن نقوی نے کہاکہ ٹریفک اہلکاروں ثناء اللہ اور اسرائیل نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا،شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔