پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین کوصرف بینک میں ہی تنخواہ دینے کا اعلان

چیک اورکیش کی صورت میں تنخواہ کی ادائیگی بند کردی گئی‘ نوٹیفکیشن جاری

منگل 1 جولائی 2025 23:15

پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین کوصرف بینک میں ہی تنخواہ دینے کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء) پنجاب حکومت نے تنخواہ کی ادائیگی کیلئے واضح ہدایات جاری کر دی ہیں جس کے تحت چیک اور کیش کی صورت میں تنخواہ کی ادائیگی بند کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہ صرف ڈیجیٹل طریقے سے دی جائے گی ۔ حکومت نے تنخواہ صرف بینک اکائونٹ میں جاری کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، صوبہ بھر کے سرکاری ملازمین کو آئندہ تنخواہ بینک میں ملے گی، شفافیت کیلئے نقد اور چیک کی ادائیگی بند کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :