Live Updates

سیلاب رپورٹنگ پر اے سی عارف والا کی صحافی کو مبینہ دھمکیاں

ہم ہر کسی کے نوکر نہیں کہ ایک دفعہ لیٹ ہوجائیں تو پھر نکالیں، تمہارا بندوبست کرتا ہوں، اسسٹنٹ کمشنر کی آڈیو لیک

Sajid Ali ساجد علی اتوار 14 ستمبر 2025 14:14

سیلاب رپورٹنگ پر اے سی عارف والا کی صحافی کو مبینہ دھمکیاں
عارف والا ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر 2025ء ) پنجاب میں جاری سیلاب سے متعلق رپورٹنگ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا کی صحافی کو مبینہ دھمکیاں دینے کی آڈیو لیک ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اُردوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی صحافی فیض فرید نے بتایا کہ میں نے سیلاب کے حوالے سے رپورٹنگ کی، جس میں عوام کی مشکلات کے حوالے سے بتایا اور ریسکیو ٹیموں کی عدم موجودگی اور اس کے علاوہ علاقے میں پانی کی سطح میں اضافے کی بھی بات کی، جس کی وجہ سے لوگوں کو بہت مشکلات ہورہی تھیں، میں نے جب یہ خبر نشر کی تو اے سی نے مجھے ڈرانا دھمکانا شروع کردیا۔

صحافی کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر نے مجھے کہا کہ ’منہ اٹھاکر مائیک لے کر آ جاتے ہیں، آپ کو کیا مسئلہ ہے مجھے بتائیں ذرا میں آپ کا علاج کروں، عجیب فضول آدمی ہو آپ نے جیسے رپورٹنگ کرنی ہے کرتے رہو میں تمہارا بندوبست کرلیتا ہوں‘، اس حوالے سے مقامی صحافی فیض فرید نے مزید کیا کہا، جاننے کیلئے یہ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں؛


Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات