Live Updates

عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کیلئے پارٹی ٹکٹ ،کروڑوں روپے کی پیشکش کی گئی‘ارشد ساہی کا دعویٰ

بانی پی ٹی آئی نہ جھکنے والا لیڈر ہے ،انکے ساتھی بھی ہر ظلم برداشت کر لیں گے،ساتھ نہیں چھوڑونگا‘ رکن قومی اسمبلی

منگل 1 جولائی 2025 20:05

سانگلا ہل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد ارشد ساہی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کیلئے پارٹی ٹکٹ ،کروڑوں روپے کی پیشکش کی گئی ،بانی پی ٹی آئی نہ جھکنے والا لیڈر ہے ،انکے ساتھی بھی ہر ظلم برداشت کر لیں گے،ساتھ نہیں چھوڑونگا۔اس امر کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے رہنما راشدعمران اعوان کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تقریب میں پی ٹی آئی کے سابق ضلعی صدورچوہدری متصف علی سندھو،چوہدری سجاد حیدر رندھاوا،سابق سٹی صدر ڈاکٹر جاوید اقبال ورک،سابق جنرل سیکرٹری آصف علی آسی،سابق تحصیل صدر رانا عارف سلیم،چوہدر ی عبدالقیوم ایڈووکیٹ،میاں کلیم جہانگیر نمبردار،شاہ کوٹ سے صفدر مغل،تحصیل صدر حسن سرویا ایڈووکیٹ،تحصیل جنرل سیکرٹری بابر علوی، ریاض قادری، ثاقب علی ساقی،اشرف سہیل سمیت پارٹی ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر راشد عمران اعوان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد ارشد ساہی نے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کے لئے آئندہ پارٹی ٹکٹ اور کروڑوں روپے دینے کی پیشکش کی،جسے میں نے ٹھکرا دیا،عمران خان کے ساتھ تھا،ساتھ ہوں اور ساتھ رہونگا، عمران خان نہ جھکنے والا لیڈر ہے اور اسکے ساتھی بھی ہر ظلم برداشت کر لیں گے اور ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پختہ عزم کے ساتھ جیل کاٹ رہے ہیں،وہ جابر حکمرانوں کے سامنے دیوار چین کی طرح کھڑے ہیں۔عمران خان قوم کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے جھکنے کی بجائے نعرہ حق بلند کیا، عمران خان نے ملوکیت اور خود سری ناجائز طور پر وجود میں آنے والی حکومت کے خلاف آواز بلند کی جس کی سزا انہیں مل رہی ہے،اب اندھیری رات جلد ختم ہونے والی ہے،عمران خان جیل سے بھی باہر آئیں گے اور جعلی حکومت کا وقت آنے پر احتساب بھی کریں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات