غ*سپریم کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل کمیشن کے چار اجلاس، اعلامیہ جاری کردیاگیا

منگل 1 جولائی 2025 22:05

? اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2025ء)سپریم کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل کمیشن کے چار اجلاس، اعلامیہ جاری کردیاگیا۔

(جاری ہے)

مطابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی نامزدگی کیلئے پہلا اجلاس 2 بجے ہوا جسٹس ایس ایم عطیق شاہ کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نامزد کر دیا گیا بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کیلئے دوسرا اجلاس 2:30 بجے ہوا، جسٹس روزی خان بریچ کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نامزد کر دیا گیا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ سے متعلق تیسرا اجلاس 3 بجے ہوا اتفاق رائے سے جسٹس محمد جنید غفار کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نامزد کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی نامزدگی پر چوتھا اجلاس 3:30 بجے ہوا جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نامزد کر دیا گیا۔