محرم حق پر قائم رہنے کا پیغام دیتا ہے،افضل کمیانہ

شہدائے کربلا کی لازوال قربانی رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے،بیان

بدھ 2 جولائی 2025 14:44

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)میاں محمد افضل کمیانہ، سیکٹر ہیڈ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں قربانی، صبر، وفا اور حق پر قائم رہنے کا پیغام دیتا ہے،حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی لازوال قربانی رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ،انہوں نے کہا کہ عاشورہ کا دن ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ باطل کے سامنے ڈٹ جانا ہی اصل ایمان ہے،کربلا کے میدان میں وفاداری، ایثار اور حق کی خاطر جان دینے کا جو عظیم سبق دیا گیا، وہ ہر مسلمان کے لیے مشعلِ راہ ہے،ہمیں چاہیے کہ ہم شہدائے کربلا کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں اپنائیں،محرم الحرام محض سوگ کا مہینہ نہیں بلکہ بیداری اور شعور کا مہینہ ہے،میاں افضل کمیانہ نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کا پیغام پوری انسانیت کے لیے ہے، چاہے وہ کسی بھی مذہب یا عقیدے سے ہو،ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے معاشرے میں اخوت، بھائی چارے اور رواداری کو فروغ دیں،اللہ ہمیں شہدائے کربلا کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔