ھڈالی جو ہرآباد روڈ پر تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

بدھ 2 جولائی 2025 16:50

جو ہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) ھڈالی جو ہرآباد روڈ پر اکبر ہوٹل کے قریب تیز رفتارگاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی ، موٹر سائیکل سوار غریب محنت کش موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

موضع اوبھل کا رہائشی متوفی محمد سبطین مقامی ملز میں ڈیوٹی ختم کر کے واپس گھر جا رہا تھا کہ تیز رفتار گاڑی نے اسے پیچھے سے ٹکر ماری،گاڑی کا ڈرائیو متوفی سبطین کو خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہو رہا تھا کہ ہڈالی کے رہائشی ایک موٹر سائیکل سوار جوان نے شور مچاتے ہوئے اس کا تعاقب شروع کر دیا، اس دوران محرم ڈیوٹی سے واپس آتے ہوئے تھانہ سٹی جوہر آباد کے سب انسپکٹر فضل الرحمٰن نے شور سن کر حادثہ کی مرتکب گاڑی کا تعاقب کرکے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔\378