بیرسٹر سلطان سے دیرینہ ساتھی ڈاکٹر خالد چوہان کی ملاقات ،خدمات کی تعریف

امید ہے ڈاکٹر خالدبحیثیت ڈی جی قومی ادارہ انسداد دہشت گردی حکومت پاکستان میں صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے ، صدر آزاد کشمیر

بدھ 2 جولائی 2025 18:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے اُن کے دیرینہ ساتھی سابق ڈی آئی جی میرپور و ڈائریکٹر جنرل قومی ادارہ انسداد دہشت گردی حکومت پاکستان ڈاکٹر خالد چوہان کی ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ڈاکٹر خالد چوہان کی بطور ڈی آئی جی میرپور اُن کی خدمات کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اب بھی ڈاکٹر خالدچوہان بحیثیت ڈائریکٹر جنرل قومی ادارہ انسداد دہشت گردی حکومت پاکستان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے اور ملک و قوم کی خدمات کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق ڈی آئی جی میرپور و ڈائریکٹر جنرل قومی ادارہ انسداد دہشت گردی حکومت پاکستان ڈاکٹر خالد چوہان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔