
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں خزاں 2025کی بڑی داخلہ مہم جاری
بدھ 2 جولائی 2025 19:40
(جاری ہے)
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ملکی اور غیر ملکی مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ بہت سے نئے تعلیمی پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔ ان میں بہت سے تعلیمی پروگرام ایسے ہیں جو جنوبی پنجاب کی دوسری جامعات میں نہیں پڑھائے جاتے۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورمیں 140سے زائدبی ایس پروگرام دستیاب ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اس خطے کی واحد یونیورسٹی ہے جو بی ایس، ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی میں اتنے زیادہ پروگراموں میں داخلے فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی میں ایف ایس سی فرسٹ ایئر کی بنیاد پر داخلہ اپلائی کیا جا سکتا ہے اور اسی طرح جو طلبا وطالبات اس سیمسٹر میں بی ایس کی ڈگری مکمل کریں گے ان کو بھی گزشتہ زرلٹ کی بنیاد پر ایم فل میں داخلہ مہیا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ میں آرٹس اینڈ لینگوئجز، سوشل سائنسز، انجینئرنگ، نرسنگ، فارمیسی، مینجمنٹ سائنسز، فزکس، کیمسٹری، کیمپوٹر سائنسز،ریاضی، بائیو لوجیکل اینڈ کیمیکل سائنسز، فزیکل سائنسز، الائیڈ ہیلتھ سائنسز اور دیگر پروگرام آفر کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سٹوڈنٹس سوسائٹیز بھی فال ایڈمیشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور دور دراز کے علاقوں کے طلباو طالبات کو اعلی تعلیم سے منسلک کرنے میں معاونت کریں۔ وائس چانسلر نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکیو ایس اور ٹائمز ہائرایجوکیشن کی رینکنگ میں نمایاں ہوئی ہے اور دنیابھر کی بہترین جامعات کی لسٹ میں شامل ہے۔ طلباء وطالبات کی رہنمائی کے لیے عباسیہ کیمپس میں ایڈمیشن سیل کھول دیا گیا ہے جہاں نئے داخلوں سے متعلق رہنمائی لی جا سکتی ہے۔مزید برآں یونیورسٹی انفارمیشن سینٹر کے نمبروں 03469255555,03479255555,0629255580 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
ایم ڈی کیٹ امتحان ڈومیسائل کی بنیاد پر لینے کا فیصلہ
-
فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانی نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم آرٹس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کی مارکس شیٹس تیار ہوگئیں
-
لاہوربورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو نتائج کا اعلان 18 ستمبرکوہوگا
-
لاہور کے 6 سکولوں کو سکول آف ایمی نینس کا درجہ دینے کا فیصلہ
-
خانیوال ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےداخلوں کی تاریخ میں دو اکتوبر تک توسیع کردی
-
ورچوئل یونیورسٹی وزیراعظم کے ڈیجیٹل یوتھ ہب میں شامل
-
نسٹ کے محقق نے پانی صاف کرنے اور توانائی پیدا کرنے والا نیا نظام تیار کر لیا
-
کراچی ، بارہویں جماعت آرٹس گروپ کے نتائج کا اعلان
-
پشاور بورڈ‘ گیارویں جماعت کے 44 فیصد طلبہ پاس، 56 فیصد فیل
-
ورچوئل یونیورسٹی کا مفت آن لائن کورسز کا آغاز
-
ورچوئل یونیورسٹی میں ضرورت پر مبنی سکالرشپ کے لیے درخواستیں طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.