کیسکو کی طرف سے دانستہ طور پر صارفین کو ذہنی اذیت سے دوچار رکھنے کے عمل کو عوام و صارفین دشمن عمل ہے ،ایچ ڈی پی

بدھ 2 جولائی 2025 19:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں کوئٹہ شہر اور صوبے کے دیگر اضلاع میں بلاوجہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیسکو کی طرف سے دانستہ طور پر صارفین کو ذہنی اذیت سے دوچار رکھنے کے عمل کو عوام و صارفین دشمن قرار دیا۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ ہر سال محرم کے پہلے عشرے میں شہریوں کو لوڈشیڈنگ کا اوقات کار بتاکر مخصوص دورانئیے کیلئے لوڈشیڈنگ کی جاتی تھی مگر اب کیسکو نے اس سال نیا طرز عمل اپنایا ہے کہ نہ لوڈشیڈنگ کا ٹائم ٹیبل دیا گیا ہے نہ ہی کوئی مخصوص اوقات۰ اب جب مرضی ہو بجلی بند اور جب انکا دل چاہتا ہے بجلی کی سپلائی بحال ہوجاتی ہی۰ بیان میں کہا گیا کہ علمدار روڈ، مری آباد، سید آباد، طوغی روڈ فیڈرز، جبکہ ہزارہ ٹاؤن فیڈر اورغازی فیڈر سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے اوقات کے بارے میں آگاہی نہیں دی جارہی ہے ان علاقوں میں سب سے زیادہ واجبات کی ادائیگی ہونے کے باوجود صارفین سخت اذیت سے گذرنے پر مجبور ہیں۰ بیان میں کہا گیا کہ بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ، اولٹیج میں کمی، بیشی کے نقصانات صارفین کو برداشت کرنا پڑ رہے ہیں جبکہ معمولات زندگی بری طرح متاثراور محنت کش طبقے پر سخت آزمائش کا دور آگیاہے گھریلو صارفین کو شدید مشکلات درپیش ہیں پانی کا بحران اور روز مرہ کے امور میں ہر فرد متاثر ہوکر رہ گیا ہی۰ بیان میں کہا گیا کہ فارم 47 کی حکومت مسلط کرکے انھیں ہر منظم ادارے کو تباہ اور عوام کو مسائل میں مبتلا کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے یہ عوام کی منتخب حکومت ہو ہی نہیں سکتی جو عوام کو بحران در بحران سے دوچار کررہی ہی۰ بیان میں فوری طور پر غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے خاتمہ اور صارفین کو بجلی کی مکمل فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔