ڈاکٹر عافیہ کی والدہ عصمت صدیقی کی وفات کے تین برس مکمل

بدھ 2 جولائی 2025 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)ڈاکٹر عافیہ کی والدہ عصمت صدیقی کی وفات کے تین برس مکمل ہوگئے۔ ان کا انتقال 2 جولائی، 2022 ء کو ہوا تھا۔ انہوں نے 2 دہائی تک اپنی بے گناہ بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا انتظار کیا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو 30 مارچ ، 2003ء کو ان کے تین کمسن بچوں سمیت اغواء کر کے امریکی حکام کے حوالے کیا گیا تھا ۔عصمت صدیقی کی تیسری برسی کے موقع پر ان کی بڑی صاحبزادی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی ان کی قبر کی زیارت کے لیے گلشن اقبال میں واقع قبرستان گئیں اور ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور اللہ تعالیٰ سے حال دل بیان کیا ۔ تمام اہلخانہ نے صبرو استقامت کے ساتھ یہ دن گذارا۔