Live Updates

کیا موٹرز کی قیمتوں میں 7 لاکھ روپے تک اضافہ کر دیا گیا

وفاقی حکومت کی جانب سے عائد کی گئی نئی انرجی وہیکل لیوی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا

بدھ 2 جولائی 2025 20:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)لکی موٹر کارپوریشن نے وفاقی بجٹ میں متعارف کروائے گئے نئے ٹیکسز کے بعد اپنی کیا برانڈ کی گاڑیوں کی قیمتوں میں 7 لاکھ روپے تک اضافہ کرنے کر دیا جس کا اطلاق بھی کر دیا گیا ۔وفاقی حکومت کی جانب سے عائد کی گئی نئی انرجی وہیکل لیوی یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہو گئی ہے۔این ای وی لیوی کا اطلاق تمام اقسام کی گاڑیوں پر ہوتا ہے جن میں موٹرسائیکل سے لے کر بڑی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

کیا موٹرز پاکستان کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر تازہ ترین فہرست اپ لوڈ کی گئی ہے جس میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نئی قیمت درج ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق پکانٹو اے ٹی کی قیمت میں ایک لاکھ 50 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی قیمت 39 لاکھ 40 ہزار سے بڑھ کر 40 لاکھ 90 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

کیا اسٹونک ای ایکس پلس کی قیمت کی قیمت میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے جو 4 لاکھ 99 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 55 لاکھ سے بڑھ کر 59 لاکھ 99 ہزار ہوگئی ہے۔

اسی طرح، اسٹونک ایکس کی قیمت میں 95 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جو 47 لاکھ 67 ہزار سے بڑھ کر48 لاکھ 62 ہزار روپے ہوگئی ہے۔اسپورٹیج ایل الفا 4 لاکھ روپے کے اضافے کے بعد 84 لاکھ 99 ہزار سے 88 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔اسپورٹیج ایل ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت میں 5 لاکھ کا اضافہ ہوا جو 99 لاکھ 99 ہزار سے بڑھ کر ایک کروڑ 4 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔اسپورٹیج ایل ایچ ای وی کی قیمت 6 لاکھ روپے اضافے کے بعد ایک کروڑ 9 لاکھ 99 ہزار سے بڑھ کر ایک کروڑ 15 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

کیا سورینٹو وی سکس 3.5 ایل کی قیمت 4 لاکھ روپے اضافے کے بعد ایک کروڑ 34 لاکھ 99 ہزار سے بڑھ کر ایک کروڑ 38 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔سورینٹو ای ایم آئی وی سکس3.5 ایل کی قیمت میں بھی 4 لاکھ کا ہی اضافہ ہوا جو ایک کروڑ 39 لاکھ 99 ہزار سے بڑھ کر ایک کروڑ 43 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔سورینٹو ایف ڈبلیو ڈی ایچ ای وی کی قیمت 6 لاکھ روپے اضافے کے بعد ایک کروڑ 46 لاکھ 99 ہزار سے بڑھ کر ایک کروڑ 52 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

سورینٹو ای ایم آئی ایف ڈبلیو ڈی ایچ ای وی کی قیمت میں 6 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جو ایک کروڑ 51 لاکھ 99 ہزار سے بڑھ کر ایک کروڑ 57 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔سورینٹو اے ڈبلیو ڈی ایچ ای وی اور سورینٹو ای ایم آئی اے ڈبلیو ڈی ایچ ای وی کی قیمتوں میں 7 لاکھ روپے کا اضافہ ہوگا جو بالترتیب ایک کروڑ 59 لاکھ 99 ہزار روپے سے ایک کروڑ 66 لاکھ 99 ہزار روپے اور ایک کروڑ 64 لاکھ 99 ہزار سے بڑھ کر ایک کروڑ 71 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔کارنیول کی قیمت بھی 7 لاکھ روپے کے اضافے سے ایک کروڑ 75 لاکھ روپے سے بڑھ کر ایک کروڑ 82 لاکھ روپے ہوجائیں گے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات