ت*وفاق کی جانب سے خیبرپختونخواکی2اہم منصوبوں کاتوانائی پلان سے اخراج

بدھ 2 جولائی 2025 21:55

pُپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2025ء) خیبرپختونخواحکومت نے وفاق کی جانب سے توانائی منصوبوں میں عدم تعاون اورپن بجلی کے جاری 2اہم منصوبوں کوIGCEPپروگرام 2025-35سے خارج کرنے پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے اسے صوبے کے ساتھ انتقامی کارروائی قراردیا ہے۔وفاق کی جانب سے مذکورہ اقدام کے خلاف اعلیٰ فورم پر بھرپوراحتجاج کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں وفاقی وزیربرائے توانائی سرداراویس احمد لغاری کے نام خط میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے معاون خصوصی برائے توانائی انجینئرطارق سدوزئی نے لکھاہے کہ صوبے میں عالمی بینک کے مالی تعاون سے ضلع سوات میں جاری 2اپن بجلی کے منصوبوں گبرال کالام پاورپراجیکٹ،88میگاواٹ اورمدین پاورپراجیکٹ،157میگاواٹ جو خیبرپختونخواہائیڈروپاوراینڈ رینیوایبل انرجی پروگرام کے تحت شروع کئے گئے ہیں جو سال 2027میں مکمل ہونے ہیں انہیں 245میگاواٹ مجموعی پیداوارکے سستی بجلی پیداکرنے کے منصوبیIGCEPپلان 2021-30اور 2022-31کے تحت Committedقراردے کر نیپرا، مشترکہ مفادات کونسل اور ایکنک کی رضامندی سے پلان میں شامل کیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

خط میں مزیدلکھاگیا ہے کہ IGCEPکی2025-35نظرثانی پلان سے ان کا اخراج صوبے کے ساتھ وفاق کی جانب سے سراسرزیادتی ہے۔اس لئے سسٹم آپریٹرکے ذریعے مذکورہ پراجیکٹ کااخراج آئینی طورپر غیرقانونی ہے،خط کے ذریعے وفاقی حکومت کومذکورہ اقدام پر نظرثانی کرنے کاکہا گیا ہے۔ صوبائی حکومت نے واضح کیا ہے کہ وفاقی حکومت کی زیرنگرانی مہمند ڈیم،داسو،تربیلہ ایکسٹینشن5کوبھی IGCEPمیں Committedقراردیاگیاہے اس لئے صوبے کے 2اہم منصوبو ں کو بھی پروگرام میں شامل کرکے کامیابی کے ساتھ انہیں مکمل کرنے دیاجائے۔