این اے 117 سے علیم خان کی کامیابی کیخلاف دائر انتخابی عذرداری خارج

جسٹس سلطان تنویر احمد نے فیصلہ سناتے ہوئے کامیابی کا نوٹیفکیشن برقرار رکھا

جمعرات 3 جولائی 2025 11:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 117 سے عبد العلیم خان کی کامیابی کے خلاف دائر انتخابی عذرداری خارج کر دی۔الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس سلطان تنویر احمد نے فیصلہ سناتے ہوئے عبدالعلیم خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن برقرار رکھا۔

(جاری ہے)

انتخابی پٹیشن پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی اعجاز کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں انہوں نے الیکشن نتائج کو چیلنج کیا تھا۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد علی اعجاز کی پٹیشن کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر مسترد کر دیا اور کہا کہ انتخابی نتائج کو چیلنج کرنے کے لیے ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے گئے۔