یرغمالی ،18لاشیں 5مرحلوں میں دی جائیں گی،امریکی اخبار

لاشیں اور یرغمالی رہا کرنے کے بعد فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں گے،رپورٹ

جمعرات 3 جولائی 2025 12:53

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء) امریکی صدر کے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے دعوے کے بعد یرغمالی اور اسرائیلیوں کی لاشیں دینے کے حوالے سے امریکی اخبار کا بیان سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار نے دعوی کیا کہ 10 یرغمالی اور 18 ہلاک اسرائیلیوں کی لاشیں 5 مرحلوں میں دی جائیں گی، لاشیں اور یرغمالی رہا کرنے پر فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں گے۔دوسری جانب اسرائیلی اخبار نے دعوی کیا کہ حماس اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی تقریب منعقد کرنے سے گریز کرے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا تھا کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کو حتمی شکل دینے کے لیے شرائط سے اتفاق کرلیا ہے۔