امریکی حملوں سے 3 ایرانی ایٹمی تنصیبات تباہ ہوئیں،پینٹاگون

ایران کا ایٹمی پروگرام سال دو سال پیچھے چلا گیا ہے، ترجمان کا بیان

جمعرات 3 جولائی 2025 13:00

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکی حملوں سے ایران کا ایٹمی پروگرام سال دو سال پیچھے چلا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان پینٹاگون نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی حملوں سے 3 ایرانی ایٹمی تنصیبات تباہ ہوئیں، امریکی حملوں سے ایران کا ایٹمی پروگرام سال دو سال پیچھے چلا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا نے ایران اسرائیل جنگ میں شامل ہوتے ہوئے ایران کے جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تھا۔امریکا نے ایران کے فردو، نطنز اور اصفہان میں موجود جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تھا اور اسے مکمل طور پر تباہ کرنے کا دعوی کیا تھا۔